• news

شہید بی بی جمہوریت کی علامت ، تساو¿ میوزیم میں ان کا مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ، بلاول 

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی کے مادام تساو¿ میوزیم میں سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا۔ مجسمے کی تقریب رونمائی میں وزیر خارجہ و بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان میں روشن خیالی اور جمہوریت کی علامت ہیں۔ شہید بی بی کا مادام تساو¿ میوزیم میں مومی مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ بینظیر بھٹو نے جلا وطنی کے 10 سال دبئی میں گزارے، یہ شہر دل سے بہت قریب ہے۔ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد برابری کے حقوق کیلئے تھی۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان میں روشن خیالی اور جمہوریت کی علامت ہیں۔ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے کیلئے کوشاں رہیں۔ شہید بی بی کا مادام تسا¶ میوزیم میں مومی مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نشریاتی ادارے گلف نیوز کے مطابق دبئی کے مادام تساو¿ میوزیم میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا مجسمہ کسی پاکستانی شخصیت میں سے پہلا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ یو اے ای کے دوران اپنے ہم منصب عبداﷲ بن زاید سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملکر خوشی ہوئی، ان سے شیخ سعید بن زاید کے انتقال پر تعزیت کی اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔



ای پیپر-دی نیشن