9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائےں گی،خورشید شاہ کا دعویٰ
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا ہے کہ نو اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی اور تین ماہ بعد الیکشن ہوں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں بھی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائیں گی۔نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن میں سیاسی نام بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ دو بڑی اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے پانچ ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔ یہ پانچ نام ابھی صرف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہیں، دونوں جماعتیں سیاستدان کو نگراں وزیراعظم بنانے کے حق میں ہیں۔ خواجہ آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک ہفتے میں کسی ایک نام کو فائنل کرلیا جائے گا جس کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
خورشید شاہ