وفاقی وزیر ہوا بازی اور سول ایوی ایشن یونینز رہنمائوں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
راولپنڈی (اکمل شہزاد)وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے سول ایوی ایشن یونینز کے رہنمائوں کی ملاقات بغیر نتیجہ کے ختم ہو گئی ، اکائی یونین اور جیکا یونین کے رہنمائوں کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی نے ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا ، ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد فیق سے آج سول ایوی ایشن کے دونوں یونینز کے رہنمائوں نے آئوٹ سورسنگ پر تحفظات کے حوالے سے ملاقات کی ، ملاقات میں خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سینٹ سے بل منظور کرانے پر کوئی لچک نہ دکھائی ، یونین رہنمائوں کو کیبنٹ کے اجلاس میں بلا کر اپنے تحفظات کو تحریری طور پر پیش کرنے کی تجویز دی اور تمام تحفظات کیبنٹ کے میٹنگ میں زیر بحث لانے کو کہا اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کرینگے،دوسری جانب یونینز کے رہنمائوں نے نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر نے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے اس لئے احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔