شبر زیدی کی یادداشت فارغ ہوگئی یا کسی کو راضی کرنا چاہتے ہیں: حماد اظہر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف حکومت کے دور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کے بیان پر حماد اظہر نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی یادداشت فارغ ہو گئی ہے یا کسی کو راضی کرنے کے چکر میں ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ شبر زیدی فاٹا میں اسٹیل صنعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنا چاہتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شبر زیدی نے تو ان سے خود رابطہ کیا اور کہا کہ میری حمایت کرو، اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان کی حمایت کی لیکن وزیراعظم نہیں مانے۔حماد اظہر نے کہا کہ شبر بھائی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں پالیسی ایشو پر گفتگو کیلئے نہیں بلایا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ شبر زیدی کے الفاظ کے غلط چناؤ، بھلکڑ پن کو استعمال کیا جائے۔