اگست کا پہلا ہفتہ اہم، سیاست کا رخ پتہ چل جائے گا ،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگست کا پہلا ہفتہ ہی بہت اہم ہوگا اور سیاست کا رخ پتہ چل جائے گا ان کی گوٹی پھنس گئی ہے اور یہ گوٹی ایسی پھنسی ہے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 15 مہینوں میں انہوں نے ایک تنکا نہیں توڑا اس آخری ہفتے میں کون سی تلواریں چلا لیں گے بھائی کو سفارتی پاسپورٹ دلوانے کے باوجود 15مہینے میں نہیں لا سکے اب خدا معلوم نواز شریف کس حال میں آئے گا کب آئے گا اور کیا سیاست کر پائے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کو جس تیزی سے لانچ کیا تھا وہ ٹریلر ہی چلا اور فلم سنسر بورڈ نے پاس نہیں کی اب یہ پانچ آدمیوں کے نام جو دے رہے ہیں یہ پانچ آدمیوں کے نام اتنی آسانی سے سینسر بورڈ میں پاس نہیں ہوں گے راجہ ریاض بھی اپنا کام ڈال سکتا ہے اگست میں 85 رکنی کابینہ اور ان کے حکمران اپنے سائز اوراوقات میں آ چکے ہوں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ستمبر ستمگر ہوگا سیاسی پارٹیاں جو توڑ پھوڑ کے عمل سے دوچار ہونے والی ہیں وہ کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکیں گی آخری ہفتے میں شہباز شریف نے جو افتتاحوں کا جمعہ بازار لگایا ہے دن میں ایک درجن سے زائد افتتاح کرکے کارکردگی کی جو ایک فوٹو گرافی کی جا رہی ہے نہ پیسے ہیں نہ وقت ہے اور نہ لوگ بے وقوف ہیں نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔