قصور میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کینیڈا کالونی چونیاں میں غیرت کے نام پر بھائی نے گلا دبا کر جواں سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔کینیڈا کالونی چونیاں کی رہائشی 19 سالہ انعم نے پسند کی شادی کی تھی جس کا انعم کے بڑے بھائی جاوید کو رنج تھا۔ گزشتہ روز گھر میں اسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آ کر جاوید نے چھوٹی بہن کو غیرت کے نام پر گلا دبا کر مار ڈالا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔