نائیجرمیں فوج 15 دن کے اندر بیرکوں میں واپس چلی جائے: افریقی یونین
ادیس ابابا(این این آئی )افریقی یونین نے نیجر میں بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنی بیرکوں میں لوٹ جائے اور ملک میں آئینی اختیار بحال کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی یونین نے نیجر میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے بارے میں اجلاس میں غورکیا گیا ہے۔اس کے بعد ایک بیان میں کہا گیا کہ افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اورغیرمشروط طور پر اپنی بیرکوں میں واپس چلے جائیں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ دن کے اندر آئینی اختیار بحال کریں۔افریقی یونین نے منتخب حکومت اوراس کے صدر محمد بازوم کا تختہ الٹنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور افریقا میں فوجی بغاوتوں کے 'خطرے کے دوبارہ ابھرنے' پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افریقی یونین