کراچی ‘اسلام آباد کی امام بار گاہوں کے باہر سبیل لگائی ہیں، رمیش کمار
اسلام آباد(خبرنگار) وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا و پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی شان و آن کے سپاہی ہیں محرم کے تقدس و احترام میں ہم گزشتہ کئی برسوں سے اپنے والد گرامی ڈاکٹر سیتل داس کی ہدایات کی روشنی میں ال بیت کی خدمت کررہے ہیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی اور اسلام آباد کی امام بار گاہوں کے باہر سبیل لگائی ہیں انہوں نے کہاکہ شہادت امام حسین ا±مت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جواں مردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔پاکستان ہماری شان ہے آج کا±دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔
رمیش کمار