پاکستان رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار، مصر دوسرے نمبر پر
قاہرہ(این این آئی)مصر خوراک کی قیمتوں میں افراط زر کے لحاظ سے دنیا میں 37 ویں نمبر پر آتا ہے۔ مجموعی افراط زر کے اعتبار کے اس کا نمبر 40 فیصد ہے۔ تاہم اس سب کے باوجود یہ ملک دنیا بھر کے سستے ترین ملکوں میں سے ایک ملک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویب سائٹ Numbeo کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان رہنے کے لیے دنیا کا سب سے سستا ملک ہے جو معاشی بحران سے بھی گزر رہا ہے۔ تین پاکستانی شہر دنیا میں پہلے تین مقامات پر قابض موجود ہیں۔سستے ترین ملکوں میں پہلے نمبر پر آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں معیار زندگی بہتر ہے۔ درجہ بندی میں اشیا کی قیمتوں کے علاوہ دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مصر دنیا میں رہنے کے لیے دنیا کے سب سے سستے ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر ہے، اسکندریہ اور گیزا کے شہر بالترتیب دنیا میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر اور لیبیا دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ شام بحرانوں کے باوجود رہنے کے لیے 10 سستے ترین ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان سستا ملک