ہمایوں مہمندکے سینٹ میں بیان پر نرسز کمیونٹی سراپا احتجاج
اسلام آباد(خبرنگار)ملک بھر کی نرسز کمیونٹی پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند کی جانب سے سینٹ کے اجلاس میں تمام پاکستان کی نرسز کے خلاف بیان پر سراپا احتجاج،نرسز رہنماو¿ں نے کہاہے پاکستان کو ہر مشکل وقت میں نرسز نے ساتھ دیا ہے کووڈ میں جب ملک کے اوپر برا وقت آیا تو نرسز نے اپنی جانوں کا نظرانہ دیا، نرسنگ کونسل کی اسسٹنٹ رجسٹرار کی واپسی کی ہدایات واپس لی جائیں ورنہ ملک بھر کی نرسز پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گی،اسسٹنٹ رجسٹرار یاسمین کاکہنا ہے کہ جعلی نرسنگ کالجز کے خلاف کریک ڈان میں ایف آئی اے کے لیے فوکل پرسن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن ،پاکستان نرسز فیڈریشن،صوبائی نرسز فیڈریشن،پرائیویٹ نرسنگ انسٹی ٹیوٹس ،فیڈرل نرسز جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل اپوزیشن سینیٹر ھمایوں محمد خان کے بیان پر شدیش تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹرہمایوں مہمند کے بیان کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،کونسل نرسز کی ہے، تھی اور رہے گی، اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، اگر کوئی کرپشن کی اطلاع ہے تو ثبوت کے ساتھ متعلقہ فورم پر رجوع کریں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے،اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سینیٹرہمایوں مہمندنے نرسنگ کی ایک ایماندار افسر کو کرپٹ کہا ہے ۔
بغیر کسی ثبوت کے سینیٹ آف پاکستان میں کھڑے ہو کر کسی کو تضحیک کا نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے؟پاکستانی نرسنگ کمیونٹی سینیٹر ہمایوں مہمند سے غیر ذمہ وارانہ بیان پر نرسنگ کمیونٹی سے اسی فورم پر معافی کا مطالبہ کرتی ہے بصورت دیگر پوری نرسنگ کمیونٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔
سراپا احتجاج