• news

لاہور سمیت پورے ملک میں نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دینگے :جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ہزاروں خواتین اور طالبات کو آئی ٹی کی مفت تعلیم کے ذریعے خود انحصار بنانے کیلئے جما عت ِ اسلامی کے بنوقابل پراجیکٹ کی خصوصی تعارفی تقریب واپڈا ٹاو¿ن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے امیرالعظیم، محمد جاوید قصوری،وقاص احمد بٹ، ضیا الدین انصاری، سمعیہ راحیل قاضی، ثمینہ سید،احمد حماد اور انجینئر احمد سلمان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر خالد بٹ،انس واحدی، احسان ا اللہ وقاص،سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد فاروق چوہان، فرحان شوکت، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق، سلمان ایوب و دیگر بھی شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی کے آئی ٹی کے ذریعے خواتین کو باروزگار بنانے کے حوالے سے پہلے مرحلہ میں 1100 سے زائد بچیوں کو آئی ٹی اور ای کامرس کے آن لائن کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ کورسز کے بعد لیڈز یونیورسٹی لاہور کی زیرنگرانی ٹیسٹ لئے جائیں گے اور کامیاب طلبہ کو سر ٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔ تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی بنوقابل پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔، اس پروگرام میں نوجوانوں، خواتین اور طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی تاکہ انہیں دور حاضر کے تقاضوں سے روشناس کروایا جا سکے اور وہ آٹی کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔اس پروگرام کے تحت بے روزگارنوجوانوں کی آئی ٹی کے ذریعے ٹریننگ اور ہنرمندی کے ذریعے بے روزگاری ختم کرنے کا جامع پلان تیار کیا ہے، اس پلان کو لاہور سمیت پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صلاحیتوں کو نکھار قومی دھارے میں لائیں گے۔تقریب سے احمد حماد، انجینئر احمد سلمان، انس واحدی دیگر مقررنین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن