گلشن زہرا قرآن انسٹیٹیوٹ میں محرم الحرام پر تربیتی و تعلیمی سیشن مکمل
لاہور(لیڈی رپورٹر)124 سی تاجپورہ سکیم لاہور میں واقع گلشن زہرا بتول قرآن انسٹی ٹیوٹ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے خواتین و طالبات کا 10 روزہ تعلیمی دورہ بھی مکمل ہو گیا۔ خصوصی نشست میں اسلام کی سربلندی اور اعلائے کلمہ حق کیلئے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں پر لیکچرز ہوئے۔ معروف اسکالر عظمیٰ رحمت نے قرآن و سنت اور تاریخی حوالہ جات سے نواسہ رسولؓ، اہلبیت اطہارؓ، اصحاب کبارؓ اور مرد و زن جانثاران کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق پر ڈٹ جانے اور ہر آزمائش پر صبر و استقامت کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کا عزم کیا گیا۔ ایوارڈ یافتہ نعت خوان ذکیہ نسرین اپنے مخصوص انداز میں کربلا کی عظیم ہستیوں کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ پرنسپل رقیہ احمد نے سنت مطہرہ کی پیروی اور ملک و ملت کیلئے خیر و خوشحالی کی دعا کرائی۔ آخر میں گلشن زہرا بتول قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں حفظ و ناظرہ، دورہ قرآن، ترجمہ و تفسیر القرآن اور شریعت کورس سمیت ختم نبوت کورسز کے اجرا کا اعلان بھی کر دیا۔