• news

شہادت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی سے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے:مرزا اسد بیگ

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )معروف سیاسی سماجی شخصیت و جامعہ مسجد پیر بہار شاہ کی نگران کمیٹی کے چیئرمین الحاج مرزا اسد بیگ نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی ملتی ہے،خانوادہ رسول ؐ کی عظیم جدو جہد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان کی ذات اور اس کے مفادات پر اجتماعی مقاصد اور معاشرے کی تہذیب اور پاکیزگی فوقیت رکھتی ہے جس پر کسی صورت میں کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن