شیخوپورہ:ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا انکشاف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہو اہے جس میں محکمہ کے بعض کرپٹ افسران و ملازمین کی ملی بھگت شامل ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت شہر بھر میں ترقیاتی کاموں جاری ہیں جن کے ٹینڈرز میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازا گیا اور بھاری کمیشن کے عوض یہ منصوبہ جات جاری کئے گئے جبکہ یہ ٹھیکیدار پی سی سی اور سیوریج کے منصوبہ جات میں نہایت غیر معیاری میٹریل استعمال کررہے ہیں۔