• news

ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے جیت جائیگا: عمران فرحت

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے رواں برس کے آخر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان بھارت ٹاکرے کے فاتح کی پیشگوئی کی ہے۔ 41سالہ عمران فرحت نے خیال ظاہر کیا کہ اس بڑے مقابلے کے دوران بائولنگ اہم ہوگی۔ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر سپنرز ہیں۔مجھے لگتا ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان اس میچ میں پاکستان جیت جائیگا کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے ۔ میچ میں بائولنگ اہم ہوگی جو مرکزی کردار ادا کریگی، ہمارے پاس بہتر سپنرز اور تیز گیند باز ہیں، ہمارے پاس اچھے بیٹرز بھی موجود ہیں جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کا علم ہے، دوسری طرف بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے ہیں، اسی لیے انہیں اس کا تجربہ ہے ۔ بھارتی بیٹر یووراج سنگھ کیساتھ دوستی کے بارے میںبتایا کہ وہ یووراج کے والد کے بھی انتہائی قریب تھے۔میری یووراج سنگھ کیساتھ بہت اچھی دوستی تھی لیکن میرا ان کے والد کیساتھ اور بھی بہتر رشتہ تھا، یووراج کے والد کا چندی گڑھ میں پیٹرول پمپ اور ایک ریسٹورینٹ تھا، ہم اپنے دوروں کے دوران وہاں بیٹھ کر ان کیساتھ ثقافت اور روایات کے بارے میں بات کرتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن