غیر شرعی نکاح کیس: عمران‘ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں زیرسماعت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں وکلاءکی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے وکلاءکی جانب سے جونیئر عدالت پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیرسماعت 190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ بھارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ابوالحسنات محد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔
نکاح کیس