نگران وزیراعظم‘ شہباز شریف نے کوئی نام منتخب یا مسترد نہیں کیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی تک نگران وزیراعظم کےلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کےلئے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے بتایاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔ خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔
وزیر اطلاعات