گجرات میں مونس الٰہی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ‘ 12 افراد نامزد
گجرات (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مونس الٰہی سمیت 12 افراد نامزد ہیں۔ مقدمہ (ق) لیگ کے امیدوار چودھری افگن فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر دھمکیاں دی گئیں۔ مونس الٰہی کے کہنے پر میرے بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی گئی۔
مونس الٰہی مقدمہ