• news

الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے ، شفاف مردم شماری ، نئی حلقہ بندیاں ، ووٹرلسٹیں بنیں ، متحدہ 

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے خبردار کیا ہے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے اس سے کم کوئی نمبرقابلِ قبول نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہوفاق تنہا نہ چھوڑے حالات کہیں اور چلے جائینگے، نگران وزیراعظم کے معاملے پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، گزشتہ پانچ دہائیوں سے مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے شہری علاقوں پر شب خون مارا گیا، اس بار بھی کراچی کی آبادی دو کروڑ ظاہر کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن ہم تین کروڑ سے کم کسی نمبر کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات فوری اور شفاف ہوں، اس کیلئے درست مردم شماری ہو پھر اس پر نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر فہرستیں بنیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، پہلا مطالبہ شفاف مردم شماری اور دوسرا مطالبہ شفاف مردم شماری کی بنیاد پر فوری انتخابات ہیں۔سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی کی ایک کڑور 91 لاکھ کی آبادی کا نمبر مسترد کرتی ہے، امید ہے کہ وفاقی حکومت اس بار درست مردم شماری کے ذریعے کراچی کے زخموں پر مرہم رکھیں گی۔
ایم کیو ایم 

ای پیپر-دی نیشن