• news

نگران وزیراعظم‘ حکومتی اتحادیوں کو نام کیلئے 2 روز کی مہلت‘ راجہ ریاض کل اعلان کریں گے


اسلام آباد (خبر نگار) حکومت کی اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ نگران وزیراعظم کیلئے ہر جماعت کو دو دن تک نام دینے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ارکان سے مشاورت کے بعد بدھ کو نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سمیت نگران وزیراعظم کی نامزدگی سمیت تمام امور زیر بحث آئے۔ نگران وزیراعظم کے نام دینے کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف نے بھی بدھ کو نگران وزیراعظم کا نام دینے کا اعلان کیا ہے۔
نام

ای پیپر-دی نیشن