• news

اقبال ٹاؤن میں 7 لاکھ کی چوری: غازی آباد‘ سوا چار لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹائون کے علاقہ میں چور اظہر چوہدری کے گھر سے7لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ غازی آبادکے علاقہ میں ڈاکو عا بدکے اہل خانہ سے 4 لاکھ40ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گڑھی شاہو کے علاقہ میں شیراز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھائونی کے علاقہ میں ماجد سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سی کے علاقہ میں صابر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زارکے علاقہ میں ڈاکو امین سے گن پوائنٹ پر 21ہزار 4سو روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں ریا ض سے ڈاکو 70 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چور کاہنہ، جوہر ٹائون سے گاڑیاں جبکہ، لوئر مال، بھاٹی گیٹ، رائیو نڈ اور شیرا کوٹ، مزنگ، شاہدرہ ٹائون، رنگ محل، سمن آبادسے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن