• news

گوجرانوالہ: ماموں کی معذور بھانجی‘ موڑ کھنڈا: دودھ فروش کی بچی سے زیادتی

قصور‘ گوجرانوالہ‘ موڑ کھنڈا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) بھیڑسویڈیاں کے علاقے میں اوباش نے  کمسن لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ عرفان نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ ایک لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ الہ آباد موقع پر پہنچی اور بتایا ہے کہ 8 سالہ وکٹم ہے اور ملزم 13سالہ ہے۔ وکٹم کا ڈاکٹری ملاحظہ کے لیے ڈاکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صورت حال کے مطابق کارروائی ہوگی۔ درندہ صفت حقیقی ماموں نے ذہنی معذور بھانجی کو شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عثمان کالونی کے رہائشی محنت کش کی 26سالہ بیٹی (الف) جو کہ ذہنی و جسمانی معذور ہے، جسے اس کے حقیقی ماموں طارق نے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا‘ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ موڑکھنڈا محلہ گلی زین العابدین کی رہائشی بارہ سالہ (ن) گزشتہ روز اپنے محلہ دار دودھ فروش شیخ جاوید اقبال کے گھر دودھ لینے گئی تو ملزم بچی کو دودھ دینے کے بہانے اپنے گھر کی بالائی منزل پر لے گیا اور زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مانگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن