فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں دماغی صحت کے عالمی دن پر سیمینار
لاہور (نیوز رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں دماغی صحت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ نیورولوجی اورشعبہ نیوروسرجری کے تعاون سے شعبہ سائیکیٹری کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کے مقررین میں، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ راشد، ڈاکٹر فہیم سعید اور ڈاکٹر طلحہ عباس شامل تھے، جنہوں نے مرگی اور نَفسیات امراض کے جدید طریقہ علاج پر روشنی ڈالی۔پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ شعبہ سائیکیٹری ، شعبہ نیورولوجی اور شعبہ نیوروسرجری، تینوں شعبے مل کر مریضوں کی دماغی صحت کی بہتری کےلئے عمل پیرا ہیں۔ ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ سائیکو تھراپی کا بہترین ذریعہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ سیمینار میں سابقہ وائس چانسلر پروفیسر شمسہ ہمایوں، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم ، ڈین پروفیسر عائشہ ملک، چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین نرسنگ پروفیسر بلقیس شبّیر ، شعبہ نفسیات کی سربراہ پروفیسر عائشہ رشید ، شعبہ نیورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم سعید ، شعبہ نیوروسرجری سے ڈاکٹر طلحہ عباس اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔