افسروں کوعوام کی سماجی زندگی بہتربنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا:مدثر ریاض
لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتا ہے، محکمہ کے نوجوان آفیسرز کو عام لوگوں کی سماجی زندگی بہتر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ گزشتہ روزسوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹاو¿ن شپ میں نئے بھرتی ہونے والے سوشل ویلفیئر آفیسرز کی ٹریننگ کی افتتاحی تقریبسے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، پرنسپل لبنیٰ جبیں سمیت محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ رواں سال کے دوسرے بیچ میں 27 سوشل ویلفیئر آفیسرز اور میڈیکل سوشل آفیسرز کو دس ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ دی جائے گی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے نئے بھرتی ہونے والے افسران کو مبارک باد دی۔ مدثر ریاض ملک نے مزیدکہا کہ ٹریننگ کے ذریعے ان افسران کو سرکاری امور بہتر انداز میں سمجھنے اور دی جانے والی محکمانہ ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔