مہنگائی کے مارے عوام پر وہیکل ٹیکس میں اضافہ ناقابل قبول : عبدالعزیز عابد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مہنگائی کے مارے عوام پر وہیکل ٹیکس میں اضافہ ناقابل قبول ہے بجلی گیس اشیاءضرورت کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو محتاج کر دیا ہے۔ ان تمام مسائل کا حل صالح اور اہل قیادت میں ہے۔ امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے نو منتخب شوریٰ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پنجاب حکومت نے وہیکل ٹیکس اور لائسنس فیس میں بے جا اضافہ کردیا ہے۔ عوام کیلئے یہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے۔ اجلاس میں نائب امراءمحمد شفیق ملک ، سید راشد داو¿د بخاری ، آصف چوہدری ، سید علی ارتضیٰ ، طلحہ داو¿د نے شرکت کی جبکہ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی۔