• news

جمعیت علماءاسلام کے درجنوں کارکنان کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا:مولانا اسماعیل شجاع آبادی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولاناعزیزالرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالشکورحقانی، مولاناعبدالنعیم نے باجوڑ میں ورکرکنونشن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے درجنوں کارکنان کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔ واقعہ کی فی الفور اعلیٰ سطح کی انکووائری کراکے اس سانحہ کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کیا جائے اورمجرموں کو قرار واقعی سزادی جا ئے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماو¿ں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبدالغفور حیدری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن