• news

 گوجرانوالہ:سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی محکموں میں روایتی فائل سسٹم کی جگہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف کرایاگیاہے اور اس سلسلہ میں پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈکے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سٹاف کو تربیت کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ، نمائندہ پی آئی ٹی بی محمد نوید اسلم، ایس این اے تنویر عباس ''الیکٹرانک فائل اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم'' کے سلسلہ میں تربیتی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد دفاتر میں پیپر لیس فائل سسٹم کا فروغ اور نفاذ ہے جس کی بدولت نہ صرف سرکاری امور کی ادائیگی میں تیزی‘ جدت اور شفافیت آئے گی بلکہ سٹیشنری اخراجات میں بھی مکمل طور پر بچت ممکن ہوسکے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن