ظلم و جبر، غنڈہ گردی اور ناانصافی نہیں چلے گی: جاویدقصوری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی امےر جماعت اسلامی جاوےد قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ سن لے ہم پی ٹی سی اےل کالونی کے رہائشیوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے ظلم و جبر،غنڈہ گردی اور ناانصافی نہیں چلے گی، پی ٹی سی ایل کالونی ڈی سی روڈ کے متاثرین نے اسلامک سنٹر سیٹلائٹ ٹاﺅن میں امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب محمد جاوید قصوری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مشکلات اور انتظامیہ کی طرف سے ظلم وجبر سے متعلق آگاہ کیا کہ انتظامیہ نے ہماری تنخواہیں بند کر رکھی ہیں، ہمیں چارج شیٹ، سسپینڈ اور ٹرمینیٹ کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنی رہائش گاہیں خالی کر دیں، ہماری چھتیں چھینی جا رہی ہیں، جماعت اسلامی گوجرانولہ نے اس ایشو پر ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہے، ہماری حوصلہ افزائی کی اور عملی طور پر ہمارے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، جس پر امیر صوبہ جاوید قصوری نے متاثرےن کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس مسئلے پر انکے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا ، قائد گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ اور دیگر ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔