• news

گوجرانوالہ : عدالتی حکم پر2ماہ بعد بھی عمل درآمد نہ ہوسکا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، گھر کا دروازہ توڑنے ، سی سی ٹی وی کیمرے اتارنے، خاتون کو ہراساں کرنے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات ، عدالتی حکم پر دوماہ بعد بھی عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی ، ایڈیشنل سیشن جج کا سی پی او کو ایس ایچ او فیروز والہ ، سب انسپکٹر،10کانسٹیبلوں رضاکار اور ایس ایچ او کے کار خاص کےخلاف انکوائری کا دوبارہ حکم دیدیا ، ایس پی رینک کے آفیسر سے معاملہ کی انکوائری کروا کر عدالت کو مطلع کرنے کی ہدایت جاری،گلہ برف والا کارخانہ کی رہائشی خاتون ثمرہ ناز نے ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم کی عدالت میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایس ایچ او تھانہ فیروز والا اختر علی ،سب انسپکٹر شفقت عباس،کانسٹیبلان غضنفر ریاض ، محمد رضوان ، محمد نواز ، اسد علی ، مرتضیٰ ، رفاقت ، کار خاص ایس ایچ او عامر گجر، رضا کار احمد سمیت 10/12 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی گئی،عدالت نے سی پی او کو 3مئی کو معاملہ کی انکوائری اور قصور واران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد نہ کر کے توہین عدالت کی گئی ، درخواست میں کہا گیا کہ 23مارچ کو پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، جاتے ہوئے گھر سے قیمتی اشیاءبھی ساتھ لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن