اانتظامیہ نے بہترین حکمت عملی سے امن قائم کیا :شیخ فیصل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کمشنر،ڈی سی ،آرپی او، اور سی پی او گوجرانوالہ کی محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اوربہترین حکومت عملی سے پورے ڈویژن میں عاشورہ محرم مکمل طورپر امن و امان کے ساتھ گزرا۔بلاشبہ ضلعی انتظامیہ نے اپنی بہترین حکمت عملی سے امن و امان کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے امن وامان کے حوالے سے مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام انتظامیہ مزید بہتری لا کر عوام کو پرسکون ماحول فراہم کرنے میں اسی جذبہ سے کام کریں گے