• news

کامونکی:لڑائی جھگڑے کے واقعات،16افراد زخمی


کامونکی(نمائندہ خصوصی)عدم برداشت بڑھنے لگا، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر نواحی گاو¿ں قیام پور ورکاں میں رضیہ،مہوش،نجمہ،حفضہ وغیرہ نے گھر میں گھس کر ظفر اللہ ا±سکی بیوی اور بیٹی کوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔ دوسرے واقعہ میں معمولی تلخ کلامی پر تاج ٹاو¿ن میں شیردل،غلام مرتضیٰ، غلام مصطفی، عتیق، افضل،عثمان وغیرہ سمیت 13 افراد نے نعیم انور ایڈووکیٹ ، سجاد، وحید، نذیر، ندیم، اشفاق، ذیشان ،علی رضا اور عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا، جس کے بعد ملزموں نے نعیم ایڈووکیٹ کے گھر داخل ہوکر خواتین کو بھی مارا۔اسکے علاوہ موہن پور سیداں میں ڈیرہ میں گھس کرمشتاق،الیاس،خضر،نبی احمد اور دو نامعلوم افراد نے تنویر،اعجاز شاہ اور سخاوت کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے معاملات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن