• news

 حافظ آباد: سلطان پورہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، شہری سراپا احتجاج


 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)محلہ سلطان پورہ گندگی،ناقص صفائی،ابلتے گٹروں،بندنالیوں ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراورپانی کے کھڑے جوہڑوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔میونسپل کارپوریشن کے خلاف زبردست نعرے بازی۔ محلہ سلطان پورہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے کی صفائی ،بندگٹروں سے متعلق میونسپل کارپوریشن سے اپنے منتخب نمائندوں تک ہر ایک کادروازہ کھٹکھٹایا گیا مگر کسی نے ان کی ایک نہیں سنی ۔ میونسپل کارپوریشن کو ذاتی طورپر ان کے پورٹل پر،ڈپٹی کمشنر کو تحریر ی درخواستیں دیں مگر کوئی ان کی سننے کو تیارہی نہیں۔جس پر وہ احتجاج پر مجبورہوئے ہیں۔ابلتے گٹروں اوربندنالیوں کی وجہ سے پیدل چلنادشوار ہوگیا،کئی جگہ پر پانی جوہڑ کی شکل اختیارکرگیا ہے جن پر مکھیوں اورمچھر وں کی بہتات ہے جس وجہ سے ہیضہ اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کرائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن