• news

گوجرانوالہ میں تیار مصنوعات عالمی معیار سے کم نہیں:احمد اکرام لون

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانیوالی مصنوعات عالمی معیار سے کم نہیں ہے ،یہاں کے چاول سمیت دیگر مصنوعات پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں ، گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوئیر کا انعقاد کیا جا رہا ہے،نمائش سے گوجرانوالہ میں تیار کی جانیوالی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں مدد ملے گی، گوجرانوالہ بزنس سنٹر وفود کو مختلف ممالک مےں بہت جلد لےکر جائے گا تاکہ ہماری مصنوعات کو انٹر نےشنل مارکےٹس مےں بہتر طرےقہ سے پروموٹ کےا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، برآمدات میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس سنٹر کے دروازے چیمبرز اور صنعتکاروں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں انہیں سپورٹ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن