• news

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زےر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز ، جعلی میڈیکل اسٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعاداد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈرگ انسپکٹر ننکانہ، ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ،ڈرگ انسپکٹر سانگلہ ہل ودیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طورپر 9 کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 5 فارمیسیز کو وارننگ اور 4 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن