• news

ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج

لاہور(نیوز  رپورٹر ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 52ہزار 100کیوسک اور اخرج 2لاکھ 8ہزار600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 60ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 3لاکھ 15ہزار800کیوسک، اخراج3لاکھ15ہزار800کیوسک،جہلم  میں منگلاکے مقام پر آمد 54ہزار600 کیوسک اور اخراج 10ہزارکیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 69ہزار 500کیوسک اور اخراج 54ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن