پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو کاروبار وصنعت کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے پْرزور اپیل کی کہ کاروبار وصنعت کو تباہی سے بچانے سے کے لیے بجلی نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ایسی پالسیاں مرتب کی جائیں جو کاروباری وصنعتی لاگت میں کمی کا باعث بنیں۔