امریکہ کا دہشتگردوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کا عزم
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے باجوڑ حملے کی متمت کی ہے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام نے دشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ کسی بھی ملک کو ایسی دہشتگردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ ایسے حملے تمام پرامن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں۔ ترجمان نے دہشتگرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے قانون کی حکمرانی ‘ انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔