• news

پی پی وسطی پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی رانا محمد اقبال کی وفات پر تعزیت

قلاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی نے چیئرمین علامہ محمد یوسف اعوان کی قیادت میں رہنما پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی این اے69 ڈسکہ  رانا محمود اشرف کے ماموں رانامحمد اقبال کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور  مغفرت کے لیئے دعا کی۔علاوہ ازیں علامہ محمد یوسف اعوان کی قیادت میں وفد پیپلز پارٹی سعودی عرب کے نائب صدر محمد ریاض راٹھور کے بڑے بھائی  محمد اشفاق راٹھور کی وفات پر تعزیت کے لیئے ان کی رہائش گاہ پہنچا۔ ریاض راٹھور سے ان کے بھائی کی تعزیت کی  مرحوم کے بلندی درجات لواحقین کو صبر جمیل کے لیئے دعا کی۔اس موقع پر کمیٹی ممبر نسیم سہوترا ، یاسمین فاروق ،بشارت علی ،رانا نعیم موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن