پنجاب میں سوشل ویلفیئر ریسرچ سنٹر قائم کردیا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب میں سوشل ویلفیئر ریسرچ سنٹر قائم کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے سوشل سروسز میں بہتری لانے کی غرض سے سوشل ویلفیئر ریسرچ سنٹر نوٹیفائی کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این جی اوز صفدر عباس کی زیرِ سرپرستی اس ریسرچ سینٹر کی تشکیل سے سماجی بہبود کے پروگرامز میں بہتری لائی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد سماجی بہبود کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ریسرچ سنٹر ڈیٹابیس کی تشکیل، ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کرے گا۔ مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کو اس ریسرچ سنٹر میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔