• news

مولانا ارشاد احمد کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:حاجی ایوب میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی ایوب میر، مرکزی رہنماء محمد اویس؛ ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری؛ قاری محمد قاسم بلوچ؛ ڈاکٹر ضیاء  الحق قمر؛ قاری عبد العزیز یوسف اور دیگر احرار رہنماؤں نے دارالعلوم کبیر والا کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ صدیوں بعد جنم لیتے ہیں؛ انہوں نے کہا کہ مولانا ارشاد احمد کی دینی و ملی اور تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ؛ انہوں نے مولانا ارشاد احمد کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لیے بلندء درجات کی دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن