ہالی وڈ فلم باربی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے کلئیر کر دیا ہے: عامر میر
لاہور( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ فلم سنسر بورڈ پنجاب کے فل بورڈ نے ہالی وڈ فلم باربی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے کلئیر کر دیا ہے۔ فلم کو وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر فل بورڈ کے ریویو کا کہا گیا تھا۔ باربی فلم کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے روک کر سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس ریویو کے لیے بھیجا گیا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فلم کا ریویو سیشن چئیرمین سنسر بورڈ توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے دیکھا ہے اور فل بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سنسر کرنے کے بعد اسے نمائش کے لیے کلئیر کر دیا ہے۔ اب باربی پنجاب کے سینما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔