• news

کچی آبادی رحمان پورہ کے رہائشیوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور (نیوز رپورٹر)کوارڈینیٹر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت کچی آبادی رحمان پورہ اچھرہ کے مالکانہ حقوق کی بابت اجلاس ہوا۔جس میں سید توصیف شاہ سابق ایم پی اے محمد وحید گل ڈائریکٹر کچی آبادی لاہور مدثر مجید، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عاصم اعجازِ، اشتیاق احمد محمد شہباز صلاح الدین پپی و دیگر نے شرکت کی۔ خواجہ احمد حسان نیسید توصیف شاہ کی سربراہی میں وفاقی محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور کچی آبادی ایل ڈی اے کے افسران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی میں سابق ایم پی اے محمد وحید گل صلاح الدین پپی ودیگر شامل ہیں۔خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کے کمیٹی ایک ہفتہ میں اپنی حتمی شفارشات پیش کرے۔انہوں نے کہا  فوری طور پر سیل شدہ مکانوں کو ڈی سیل کردیا جائے۔ہم عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ زمہ داری نبھانے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن