جمعیت اہل حدیث نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہل حدیث پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات میں ہو شر با اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ عوام پہلے ہی بجلی بلوں میں سخت اضافے کی وجہ سے کرب میں مبتلا ہے مہنگے ترین بجلی بلوں نے عوام کو خون کے آنسو رولا دیا ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے ایسے عالم میں ابھی بجلی، گیس بلوں کی قیمتوں میں اضا فے کے زخم ہرے ہیں تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے نے رہی سہی کسر پو ری کر دی ہے۔ جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں مولانا شریف چنگوانی،علامہ ہشام الہٰی ظہیر، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا ذاکر الرحمن صدیقی، حاجی ریاض احمد، زاہد حسین، عبد الرحمن مغل، حکیم عبد الطیف مدنی و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کر تی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ فی الفور واپس لیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔