آئی جی کا ملتان میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کا نوٹس‘رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد ارشد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد ارشد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کانسٹیبل محمد ارشد کے اہل خانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔