سیدنا حسنین ؓ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں:مولانا عتیق الرحمن
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) جامع مسجد قبا اہلحدیث جگنہ میں اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت اہلحدیث ضلع ننکانہ مولانا عتیق الرحمن اظہر نے کہا کہ اور احیا اسلام کے لیے اپنا کردار ادا کریں سیدنا حسنین ؓ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں ۔رسول ؐ نے فرمایا میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور جو میرے ان بیٹوں سے محبت کرتا ہے اللہ تعالی ان سے محبت کرتے ہیں ،اس موقع پر مولانا عطا الرحمن ثاقب صدر اہلحدیث یوتھ فورس سٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سیدنا حسنین ؓکے کردار کو اپنائیںہم جس طرح صحابہ کرامؓ سے محبت کرتے ہیں اسی طرح اہلبیت سے محبت کرتے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس موقع پر مولانا عزیز الرحمن عزیز مولانا میاں عبدالمنعم ظہیر، مولانا محبوب الحق بھوپال، مولانا قاری محمد ساجد معاویہ، حافظ حمزہ اکبر اور ماسٹر قیصر محمود جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانولہ کے علاوہ سٹی کی تمام یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی ۔