نرسنگ کونسل سینیٹرہمایوں خان کے بیان کی مذمت کرتی ہے:محمود صادق
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل اپوزیشن سینیٹرہمایوں محمد خان کے بیان کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ نرسنگ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمود صادق دھوتھڑنے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا با عمل، سرگرم اور فعال اداروں پر بنا تحقیق، جانچ پڑتال، عملی ثبوتوں اور بغیر ٹھوس شواہدات کے سخت بیان بازی کرنا الزام تراشی کے مترادف ہے جس کا مقصد محض کونسل کے ممبران کے مابین انتشار، تفرقہ اور پراگندگی پھیلانا ہے۔ کرپشن جیسے سنگین جرائم کی الزام تراشی درست نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ایک تحقیقی کمیٹی تشکیل دیں جو مکمل چھان بین کرے۔ اگر اس طرح سے افسران بالا اپنے بیان سے باز نہ آئے تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے نرسز کی کثیر تعداد کے ساتھ اس وقت تک احتجاج کریں گے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار یاسمین کا کہنا ہے کہ جعلی نرسنگ کالجز کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے کیلئے فوکل پرسن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ،مجھے آئے روز اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے اور وہاں سے معذول کرنے کیلئے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔