• news

پٹرول مہنگا، حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے:میاں محمد سلیم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ کے صنعتکاروں سابق صدر چیمبرمیاں محمد سلیم ، میاں عمر سلیم ،ضیا اللہ عرفانی،عاصم انیس ، صنعتکاروں عامر رحمان رانا محمد صدیق فرخ اعجاز،،شیخ ندیم اکرام ،وقاص افضل ، وقار افضل ،وقاص انور،عطا فرید چوہدری ،شیخ کاشف الرحمن، عبد القادر پھلروان ،، نیئر جمیل بلو بھٹی ،شیخ عرفات اکرام ،بلال مہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیئے ہیں،  حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ یاد ہے مگر عوام کیساتھ کیے گئے وعدوں کا کیا ہوگا،پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضا فے سے صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی ،  پٹرول کی قیمت میں اس ظالمانہ اضافے کو واپس لیا جائے،حکمرانوں کی سنگدلی کی انتہاہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے سارا بوجھ غریب عوام پرڈالا جارہا ہے  جبکہ مراعات یافتہ طبقے پر عنایات کی بارشیں مسلسل کی جاری ہیں، قوم حکمرانوں سے سوال کررہی ہے کہ کیامراعات یافتہ طبقہ کی مراعات کو ختم کرکے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کی جاسکتیں یا غریب عوام کا خون نچوڑنا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن