• news

گوجرانوالہ:پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کا اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس سروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع گوجرانوالہ کی دعوت پر ڈویژن بھر سے منتخب عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر مختلف قرادادیں منظور کی گئیں ، صدر رانا کامران نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پنجاب خزانہ ڈویژن گوجرانوالہ کے سٹاف کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، منڈی بہائوالدین، گجرات، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ سے صدر اورجنرل سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں تحریری طورپر مختلف نکات پر دستخط کرکے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں درج ذیل ایجنڈا پر بات ہوئی اور بغیر کسی اختلاف کے منظور کیاگیاجس میں کمپیوٹر آپریٹرز کیلئے کنفرمیشن امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا۔ جونیئرکلرکس کے لئے پروموشن چینل وضع کرنے پر زور دیا گیا۔ سٹاف کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ دفاتر کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ پیفاکوالیفائیڈ اکائونٹنٹ،ڈپٹی اکائونٹنٹ کی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر پرومو شن کا بھی پر زور مطالبہ کیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن