میونسپل کمیٹی شرقپور کے زیر اہتمام موٹر سائیکل رکشہ ‘ بل بورڈ کی نیلامی
شرقپورشریف (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی شرقپور کے زیر اہتمام موٹر سائیکل رکشہ اور بل بورڈ کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف افسر ثناء اللہ بٹ ، ایم او آئی، سینٹری انسپکٹر ملک تاجدین ،شیخ احمد علی ،ملک جمیل گلزار، ملک محمد انور اور بولی ٹھیکیداروں میں چوہدری عبداللہ گھگ،چوہدری رفاقت علی گورائیہ راو مزمل ،حاجی اختر علی ملک محمداقبال شاکر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے پہلی نیلامی موٹر سائیکل رکشے والوں کی ہوئی جس میں 29 لاکھ 30 ہزار روپے کی فائنل بولی محمد عبداللہ کے نام پر ہوئی جبکہ دوسری بولی ایڈورٹائزمنٹ یا بل بورڈ جو کہ بولی زیادہ ہونے کی وجہ سے پارٹیوں کا آپس میں اتفاق نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اس بولی کو کینسل کر دیا گیا اور اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔