• news

کینٹ کچہری آنے والا مسلح شخص گرفتار‘پسٹل ‘8گولیاں برآمد

لاہور(نامہ نگار) کینٹ کچہری آنے والے ایک شخص سے چیکنگ کے دوران پسٹل اور گولیاں برآمدہوئی ہیں۔ جسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔انچارج سکیورٹی ایوان عدل محمد عبداللہ ہاشمی کی ہدایات پرکینٹ کچہری لاہور کے داخلی راستے پر راؤ نعیم انچارج گارد کینٹ کچہری نے ایک مشکوک شخص کو روکااور اس کی تلاشی لی تو اس سے ایک پسٹل اور 8 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم محمد ابوبکر کو پکڑ  کرمزید تفتیش کیلئے شمالی چھاؤنی تھانے منتقل کر دیاگیا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم لاہور کے علاقے محلہ رسول پورہ،مسلم آباد رہائشی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن